آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی
سڈنی(آئی این پی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی جہاں وہ چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلوی ٹیم ٹور کا آغاز کرکٹ جنوبی افریقا انویٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔ یہ میچ 22 سے 24 فروری تک بینونی میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 مارچ تک کنگزمیڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 سے 13 مارچ تک پورٹ الزبتھ، تیسرا 22 سے 26 مارچ تک کیپ ٹائون اور چوتھا 30 مارچ سے 3 اپریل تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔