ریفر کیے گیے مریضوں کا رش کم کرنے کیلئے وزرات کیڈ کو خط لکھ دیا ،پمز انتظامیہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)کیڈ ذرائع کے مطابق پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) ہسپتال کی جانب سے دوسرے ہسپتالوں سے ریفر کیے گیے مریضوں کا رش کم کرنے کیلئے وزرات کیڈ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔پمز انتظامیہ نے خط میں پاکستان کے دیگر ہسپتالوں سے ڈاکٹرز کی جانب مریض کو پمز ہسپتال سے رابطہ کئے بغیر ریفر کرنے کی ممانعت کی ہے۔ پمز کے مختلف وراڈز میں مریضوں کے رش کے باعث ریفر کئے جانے والے مریضوں کو بیڈ ,وینٹی لیٹر اور دیگر سہولتیں ملنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔