فلاحی اداروں سے پاکستان کی نیک نامی بڑھ رہی ہے: ڈاکٹر مصباح
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سماجی خدمت اور فلاحی اداروں کے حوالے سے پاکستان کی نیک نامی بڑھ رہی ہے عبدالستار ایدھی ‘ حکیم سعید‘ زمرد خان‘ محمد علی ‘ زیبا بیگم‘ ابرار الحق‘ جواد احمد اور شہزاد رائے سمیت بے شمار لوگ خدمت خلق سے منسوب ہیں۔لوگوں کو پریشانی سے نکالنے کے لئے تعمیری کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات سماجی رہنماء ہوپ ریسرچ انٹرنیشنل کی چیئر پرسن پاکستانی نژاد م ڈاکٹر مصباح نے یوتھ نشست میں کیا ۔ ڈاکٹر مصباح کا کہنا تھا کہ تنہائی اور ٹینشن کے شکار افراد کو زندگی کی طرف لانے کے لئے سنجیدہ سرگرمیوں کی شمع روشن کرنی چاہئے۔ ماضی کا سنہری دور واپس لانے کیلئے ہمیں روحانیت کا امین اور ترجمان بننا پڑے گا توکل اﷲ اور صبر و شکر وہ انمول خزانے ہیں جن کی کوئی قیمت نہیں۔