کھیلوں کی بہتری میں مثبت اقداما ت کی ضرورت ہے ، عرفان نیازی
اسلام آباد (آئی این پی) قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر اور راولپنڈی اسلام آبادآنرز اینڈ پیسنجرزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی اور بہتری کے لئے مثبت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور جس سے ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سنیئر جرنلسٹ ناصر عباس نقوی کی قیادت میں ایک سنیئر سپورٹس جرنلسٹ کے وفد سے اپنے دفتر میںگفتگو کے دوران کیا،وفد میں سنیئر صحافی صوفی ہارون، عارف محمودخان اور رانا تنویرجاوید شامل تھے، انہوں نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹ قلم کے ذریعے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو مثبت تنقید ضرور کرنی چاہئے جس سے کھلاڑی اور آرگنائرز کی اصلاح ہوتی اور وہ اپنی خامیوں کو دور کر تے ہیں، ملاقات کے دوران کھیلوں کے علاوہ اور دیگر مختلف امور پر بات چیت ہوئی ، محمد عرفان خان نیازی نے ناصر عباس نقوی کو یقین دلایا کہ کھیلوں کی بہتری کے لئے مثبت اقدام ہونے چاہئے تاکہ ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکے ۔، اس کے علاوہ ناصر نقوی کی قیادت میں وفد عرفان خان نیازی سے آئندہ ہفتے پھر ملاقات کرے گا۔