نیشنل کونسل آف سوشل ویلفئیرمیں ڈاکٹر رتھ فائو کے نام سے لائبریری قائم
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)نیشنل کونسل آف سوشل ویلفئیرمیں ڈاکٹر رتھ فائو کے نام سے ایک لائبریری قائم کی گئی ہے جس کی افتتاحی تقریب کی صدارت ۔ ڈاکٹر ندیم شفیق ملک، چیئرمین، نیشنل کونسل آف سوشل ویلفئیر، نے کی جبکہ محترمہ مائزہ حمید ، پارلیمانی سیکریٹری ، کیڈ مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے کہا کہ لائبریری ایک صحتمند معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسی سلسلہ میں قومی کونسل برائے سماجی بہبود نے ڈاکٹر رُتھ فائو سے منسوب ایک لائربری کا قیام عمل میں لایا ہے ، لائبریری علم کی فراہمی کے ساتھ معاشرے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرےگی۔ اس ؎لائبریری میں تاریخ، جغرافیہ، ماحولیات، پولیٹیکل سائنس ، لیٹریچر، مذہب اور حقوق نسوان سے متعلق قابل ذکر مصنفین کی کتب شامل کی گئیں ہیں۔