ملک کی ترقی و خوشحالی ہی مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ہے، ملک سجا د
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آباد کے چیئرمین ملک سجا دنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی موجودہ حکومت نے عوامی خدمت کے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں۔گز شتہ روزبیان میں چیئرمین ملک سجاد نے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور عوام کا معیارزندگی بلند کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ہے حکومت تسلسل کے ساتھ اپنے انقلابی پروگرام پر عملدرآمدجاری رکھے گی،عمران خان اور ان کے حواریوں کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی،اپوزیشن جتنی مرضی سازشیں کرلیں سینیٹ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کامیابی حاصل کرے گی۔