عوام نے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے :دانیال عزیز
شکرگڑھ(صباح نیوز)وفاقی وزیر نجکاری کمشن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے‘ این اے120کے بعد چکوال اور پھر لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں مسلم لیگ ن کی محبت زندہ ہے ،عوام نے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے ،مسلم لیگ ن کے جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آئیندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی بھاریاکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ان خیالات کا اظہار دانیال عزیز نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔