لودھراں کی جیت پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کیلئے واضح پیغام ہے،شاہدہ قدیر
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سینیئر رہنماشاہدہ قدیرنے کہاہے پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی حمایت سے آئندہ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہو کر ترقی کے اس سفرکو مزیدآگے بڑھائے گی ۔گزشتہ روز بیان میں کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی عوامی خدمت کی سیاست کے سامنے جھوٹ بولنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں،جھوٹ انتشار اور منافقت کی سیاست کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔مسلم لیگی رہنما شاہدہ قدیر نے کہاکہ لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جیت پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کیلئے واضح پیغام ہے۔