ڈاکٹرنذیر احمدکی ریٹائر منٹ کا نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرنذیر احمد23اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ علامہ اقبال یونیورسٹی کے اسٹبلشمنٹ سیکشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن نمبر F.3-53/1999-Admn/240کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنسز کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز گریڈ22کے پروفیسر ڈاکٹرنذیر احمد سانگی23اپریل2018ء کو یونیورسٹی کی ملازمت سے اپنی عمر کے ساٹھ سال پورے ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے،یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نذیر سانگی کی طویل خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ڈاکٹر نذیر سانگی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔