نامعلوم افراد کی خرم قیوم کی رہائش گاہ پر فائرنگ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) دو نامعلوم افراد نے خرم قیوم کی رہائش گاہ واقع علی آباد میں فائرنگ کرکے مین گیٹ کو چھلنی کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ شاہد قیوم نے تھانہ ویسٹریج میں رپورٹ درج کرا دی۔ فائرنگ میں استعمال ہونے والی گولیوں کے خول پولیس کے حوالے کر دیئے ہیں۔