ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بلی ، چوہے اور کتے کے کاٹے کی ویکسین ختم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بلی ، چوہے اور کتے کے کاٹے کی ویکسین ختم ہوگئی مریضوں نے شکائت کی کہ انہیں ویکسین باہر سے میڈیکل سٹوروں سے لانےکیلئے پرچیاں دی جاتی ہیں پانچ ٹیکوں کا کورس مریض ساڑھے تین ہزار میں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں چوہے کاٹے گئے مریض کو ہسپتال لایا گیا تو عملہ نے جواب دیا ہمارے پاس اس کی ویکسین ختم ہے ۔