کار چوری کے مکمل خاتمے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے پارک سیکیور متعارف کراد ی گئی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوشاںہے شہر سے کار چوری کے مکمل خاتمے اور عوام الناس کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے کیلئے پارک سیکیور کے نامسے موبائل اپلی کیشن متعارف کراد ی گئی ہے آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے جے ایس بینک کے اشتراک سے ایک موبائل اپلیکیشن متعارف کراد ی ہے،کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی پر مشتمل اس اپلیکیشن کو پارک سیکیور کا نام دیا گیا ہے اس اینڈرائڈ اپلیکیشن کو پہلے مرحلے میں پشاور موڑ اتوار بازار سے شروع کیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں ضلع بھر میں شروع کر دی جائے گی پارک سکیور اپلیکیشن پبلک پارکنگز میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو ڈیجیٹل کیو آر کوپن جاری کرے گی جو کہ گاڑی کی مکمل تفصیلات سے ٹیگ ہو گا،گاڑی کے مالکان پارکنگ ایریا سے باہر نکلتے وقت کیوآر کوپن پولیس آفیسر کو دیں گے جو موبائل کے ذریعے اس کو سکین کرے گا اور تما م تر لوازمات پورے ہونے پر اس گاڑی کو جانے دیا جائے گا،اس جدید ٹیکنالوجی سے لیس اپلیکیشن کے کار چوری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت فوائد ہوں گے،اس سے پولیس افسران پبلک پارکنگ ایریاز میں داخل اور باہر نکلنے والی گاڑیوں کی مکمل تفصیلات حاصل کر رہے ہوں گے اور مستقبل میں اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ان شماریات کو متعلقہ حکام سے بھی شئیر کر سکیں گے،اس جدید اپلیکیشن کو پہلے مرحلے میں پشاور موڑ اتوار بازار میں شروع کیا گیا ہے جبکہ بہت جلد ضلع بھر میں شروع کی جائے گی،اس نئے اقدام کے بارے میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اس کے لئے پولیس نے جدید کیو آر کوڈ ڈیجیٹل سکیورپارکنگ کا نظام متعارف کروایا ہے ،اس نظام کو شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اور امید ہے کہ یہ شہریوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ڈیجیٹل پولیسنگ کی طرف لے جایا جا رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کئی اقدام جلد متعارف کروائے جائیں گے،برانچ ہیڈ برانچلیس بنکنگ نعمان اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیموری کے وژن کو سپورٹ کرنے پر بہت خوش اور ان کے شکر گزار ہیں اور موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کیلئے ذریعے عوام الناس کے کئی مسائل کو باآسانی حل کیا جا سکتا ہے ،پارک سکیورکا نظام اسلام آباد پولیس کا ایک اہم اقدام ہے جو عوام الناس اور انتظامیہ دونوں کیلئے سودمند ثابت ہو گا۔