ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی کیلئے شاہراہ دستور پر پولیس نے گھڑ سوار گشت شروع کردیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام باد کی سیکیورٹی کیلئے وفاقی پولیس نے تین نئے قدم اٹھادیئے پہلے مرحلہ میں ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی کیلئے شاہراہ دستور پر پولیس نے گھڑ سوار گشت شروع کردیا اتوار کے روز دو گھوڑوں پر سوار پولیس اہلکار فارن آفس کے سامنے تسلسل سے گشت کرتے رہے جبکہ19 فروری بروز پیر سے پولیس کے خصوصی ناکوں پر سراغرساں کتوں کی مدد سے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی جائے گی جس کیلئے پولیس ٹیمیں بنا دی گئی ہیں سراغ رساں کتوں سے چیکنگ کے دوران پولیس فورس بھی اطراف میں الرٹ رہے گی پیر کے روز ہی شہر میں ہیوی موٹربائیک پر پولیس گشت شروع کرے گی تاکہ سٹریٹ کرائم کا موثر سد باب ہوسکے ہیوی موٹر بائیک پر سوار پولیس اہلکار وائر لیس کے جدید سسٹم سے لیس ہوں گے ۔