رواں سال کے پہلے ڈیڑھ ماہ میں اسلام آبادکے 22تھانوں میں 1189مقدمات درج
اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) رواں سال کے پہلے ڈیڑھ ماہ میں 22تھانوں میں 1189مقدمات درج کئے گئے سٹی زون کے 6تھانوں کی حدود میں قتل ، اقدام قتل ، اغواء ، ڈکیتی ، رہزنی ، چوری ، نوسر بازی ، دھوکہ دہی ، نوسر بازی اور شہریوں کی اراضی پر قبضہ کرنے کے 299 مقدمات درج ہوئے تھانہ نلیو ایریاکے علاقے بلیو ایریا میں ریسکیو15 کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک موٹر سائیکل سوار بھی جاں بحق ہوا تھانہ آبپارہ میں 73مقدمات درج ہوئے جن میں قتل کے چار مقدمات شامل ہیں تھانہ کوہسار کی حدود فروری کے پہلے 15دنوں میں تین موٹر سائیکل اور ایک گاڑی چوری ہوئی جبکہ ڈیڑھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 75مقدمات درج ہوئے تھانہ سیکرٹریٹ میں 37، تھانہ بنی گالہ میں 40مقدمات درج ہوئے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میںاراضی پر قبضوں کے خلاف شہری سب سے زیادہ شکایات کے ساتھ تھانے آئے تھانہ ویمن میں صرف تین مقدمات درج ہوئے چوری کی ر وارداتو میں گھریلو ملازمہ کو متاثرین نے نامزد کیامنشیات فروشی ، جسم فروشی ، گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا شراب فروش بھی اسلام آباد میں سرگرم رہے ۔