ہم نئی زندگی شروع کر رہے ہیں، عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق
لاہور ( بی بی سی + اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان تحریک انصاف نے جماعت کے سربراہ عمران خان کی بشریٰ بی بی کے ساتھ شادی کی باقاعدہ طور پر تصدیق کرتے کہا ہے کہ دونوں کا نکاح اتوار کی رات لاہور میں ہوا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اتوار کی رات ٹوئٹر پر عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر جاری کی گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بشریٰ مانیکا نے ٹوئٹر پر لکھا’اللہ کے فضل و کرم سے ہم ایک نئی زندگی شروع کر رہے ہیں۔ آپ کی دعاو¿ں کی ضرورت ہے۔‘پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کی جانے والی والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح کے موقع پر عمران خان کی جانب سے عون چوہدری اور ذلفی بخاری گواہان میں شامل تھے جبکہ عمران خان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے کوئی شامل نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر سے جاری پیغام میں چیئرمین اور ان کی بیوی کو شادی کی مبارک باد دی گئی ہے اور دعا کے ساتھ ساتھ نکاح کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہلچل مچ گئی اور ’مبارک عمران خان‘ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔اس سے قبل گذشتہ ماہ جب عمران خان کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تو اس وقت ان کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں بتایا تھا کہ پارٹی کے چیئرمین نے بشریٰ مانیکا نامی خاتون کو شادی کا پیغام دیا ہے اور وہ ان کے جواب کے منتظر ہیں۔پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکریٹیریٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے تحریری بیان میں عمران خان کی شادی کو ان کا نجی اور ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا ’اگر مس مانیکا ان کی شادی کی پیشکش کو قبول کرتی ہیں تو مسٹر خان باقاعدہ طور پر عوام کو اس سے آگاہ کریں گے تب تک ہم میڈیا سے التماس کرتے ہیں کہ وہ دونوں خاندانوں خاص طور پر بچوں کو وقت دیں۔عمران خان کی دوسری شادی اینکر پرسن ریحام خان سے سنہ 2014 میں ہوئی تھی۔ اگرچہ یہ شادی کچھ ہی عرصہ چل سکی تاہم اس وقت بھی ابتدا میں ان کی شادی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کرنے سے گریز کیا گیا تھا۔عمران خان کے دوسرے نکاح کی خبریں اس وقت سامنے آئی تھیں جب پشاور پبلک سکول پر حملے کے بعد ملک میں سوگ منایا جا رہا تھا اور قوم صدمے سے گزر رہی تھی۔عمران کی دوسری شادی کی تاریخ پر ایک عرصے تک بحث جاری رہی اور اس بارے میں متضاد دعوے کیے جاتے رہے۔ ریحام خان اور عمران خان کے درمیان علیحدگی کے وقت بھی اس طرح کی صورت دیکھنے میں آئی تھی۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بشریٰ بی بی سے شادی پر مبارک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا تیسری شادی ہو گئی بہرحال چوتھی بار وزیراعظم محمد نواز شریف ہی بنیں گے۔ اپنے ردعمل میں طلال چودھری نے دعا کی ہے کہ اللہٰ کرے یہ شادی کامیاب ہو‘ عمران خان کی قسمت میں وزارت عظمیٰ نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نے پارٹی چیئرمین کی شادی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ان کا انفرادی مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہیں کرنی چاہئے۔ عمران خان کی ذاتی زندگی میں خوشیاں آئی ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ خان صاحب شادی کی بہت بہت مبارک ہو۔ پاکستان تحرےک انصاف کے مرکزی رہنماﺅں شاہ محمود قرےشی ، جہانگےر خان ترےن ، فواد چوہدری ، ڈاکٹر شےرےں مزاری ، ڈاکٹر شہزاد وسےم ، مراد سعےد ، نعےم الحق ، عثمان ڈار نے چےئرمےن عمران خان کو شادی کی مبارکباد دی ہے اور ان کےلیے ڈھےروں خوشےوں کی دعا کی اپنے اپنے مبارکباد کے پےغام مےں ان رہنماﺅں نے کہا کہ وہ عمران خان اور بشری بی بی کےلئے نےک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہےں ۔ تحرےک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی کا ولےمہ سادگی سے ہوگا۔