پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو انٹرالوجی کی 34 ویں سالانہ کانفرنس لاہور میں ہو گی
لاہور (پ ر) پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو انٹرالوجی کے زیراہتمام 34 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس 21 سے 25 فروری لاہور میں ہو گی۔ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، ترکی، انڈیا، افغانستان اور کینیڈا سے امراض معدہ و جگر سے وابستہ نامور طبی ماہرین اور ڈاکٹرز خصوصی شرکت و سٹیٹ آف دی آرٹ لیکچرز دیں گے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے بتایا کہ پہلی بار یہ کانفرنس ویب ٹیلی کاسٹ کے ذریعے پاکستان کے پانچ شہروں میں براہ راست نشر کی جائیگی ۔