وزیراعظم ہائوس سے بیدخلی پر نوازشریف اور مریم ذہنی توازن کھوچکے: اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی لاڈلی مریم نواز وزیراعظم ہائوس سے بے دخل ہونے کے بعد اپنا زہنی تواز ن کھو چکے۔ میڈیانے عوام میں ان کی کرپشن اور لوٹ مار کے حوالے سے شعور پیدا کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ میڈیا نے ان کی کرپشن اور لوٹ مار کو بے نقاب کر دیا اب تو پنجاب کے باشعو ر عوام بھی نواز شریف اور شہباز شریف مافیا سے تنگ آ چکے ہیں عوام نے انکو ہر مرتبہ ووٹ دئیے جس کی وجہ سے انہوں نے ا ب تک پیتیس سال تک حکمرانی کے مزے بھی لئے ہیں لیکن یہ دونوں بھائی ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ آئندہ موقع ملے گا تو یہ کریں گے اور وہ کریں گے۔