نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنیکی کو ششیں کامیاب نہیں ہونگی: رانا تنویر
فیروز والا (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے مقدر میں صرف ناکامی ہے پارلیمنٹ کا احترام بھی لازم ہے میاں نواز شریف کو باہر کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوگی۔ دھرنے اور روزنامہ یوٹرن کی سیاست اب ٹھس ہوگی ہے ان خیالات کا اظہار جی ٹی روڈ کے علاقے رچنا ٹائون میں مسلم لیگ ان کے وفود سے گفتگو کے دوران میڈیا کو بتائی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنا انتقامی کارروائی ہے سازشی عناصر نواز شریف کو نہ تو سیاست سے آڈٹ کرسکتے ہیں ای سی ایل میں نام بھگوڑوں کا ڈالا جاتا ہے۔