ملتان، بہاولپور میں بلڈ سینٹرز کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا: صوبائی وزیر صحت
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ملتان اور بہالپور کے ریجنل بلڈ سینٹرکا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مزید ہسپتالوں کے بلڈ بنکس کو ان بلڈ سینٹرز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ، فیصل آباد، راولپنڈی اور دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پربھی جلد ریجنل بلڈ سینٹرز قائم کئے جائینگے۔دریں اثناء صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ19فروری سے پنجاب کے تمام اضلاع کے 725 منتخب مراکز صحت میںتحفظ صحت کیمپس لگائے جا رہے ہیںان کیمپس میں تقریبا آٹھ لاکھ افراد کی سکریننگ کی جائیگی۔