لارڈ نذیر کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز) برطانوی دارالامراء کے رکن کشمیری رہنماء لارڈ نذیر نے مولانا فضل الرحمان کو چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں مولانا نے مسئلہ کشمیر پر منہ نہ کھولنے کی قسم کھا رکھی ہے۔لارڈ نذیر احمد نے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فضل الرحمان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پراسرار خاموشی کو افسوسناک قرار دیا۔