انقرہ میں کافی کے شوقین افراد کا سالانہ فیسٹیول
انقرہ (نیٹ نیوز) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کافی پینے کے شوقین افراد کے لئے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مختلف ذائقوں سے تیار کی گئی کافی سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔