لیتھونیا میں روشنیوں کا سالانہ میلہ شروع
لندن (نیٹ نیوز) لیتھونیا میں روشنیوں سے سجے سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، شہر کی کئی عمارتیں روشنیوں سے جگمگا اٹھیں، رنگ برنگے فن پارے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کئی آرٹسٹ یہاں پہنچ کر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔