شجرۃ الرسولؐ گرائے جانے پر مسلم حکمران، میڈیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے: حامد موسوی
اسلام آباد(پ ر )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں نبی کریم ؐور صحابہ کرامؓ سے منسوب شجرۃ الرسولؐ کو گرا ئے جانے پر مسلم ممالک، حکمرانوں، اداروں اور میڈیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ایک طرف مندر بنوانا اور دوسری طرف اسلامی آثار گرانا دوغلی پالیسی ہے۔ بدھا کے مجسموں کیلئے چیخ پکار کرنیو الے یو نیسکو اور عالمی ادارے مسلمانوں کے اثاثوں کی جانب بھی توجہ دیں ،انڈیا کو چا بہار بندرگاہ لیز پر دینا پاکستان و چین کی نگرانی کیلئے مورچہ فراہم کرنا ہے بھارت اسرائیل کی طرح ایجنٹ ہے ایرانی حکومت غلط فہمی کا شکار نہ ہو۔