زینب کیس کی طرح فیصلے بروقت آتے رہے تو معاشرہ سدھر جائیگا: اویس نورانی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ زینب کیس کا بروقت اور مبنی بر انصاف فیصلہ خوش آئند ہے۔ زینب کیس کی طرح جلد فیصلے آتے رہے تو معاشرہ سدھر جائے گا۔ زینب کے قاتل کر سرعام پھانسی دی جائے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو قوم نے جواب دے دیا ہے۔ ملک کو تکبر نہیں تدبر والی سیاست کی ضرورت ہے۔ 2018 کا الیکشن دینی جماعتیں جیتیں گی۔ نظام مصطفے ہی ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل ہے۔