ماضی کے مقابلے میں پاکستان پرامن اور معاشی طور پر مضبوط ہوچکا: سہیل شاہد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سید سہیل شاہد نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میںمسلم لیگ(ن) کے دور میں پاکستان روشن، پرامن اور معاشی طور پر مضبوط ہو چکا ہے۔ توانائی کے منصوبوں کو جس تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سید سہیل شاہد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں توانائی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ توانائی منصوبے کم لاگت میں شفاف ترین طریقے سے مکمل کئے گئے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے توانائی منصوبوں کے حوالے سے قوم کیساتھ سنگین مذاق کیا۔ سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے ملک کو اندھیروں میں ڈبوئے رکھا۔ ہماری حکومت نے روشن پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔