موجودہ حکومت نے ملک سے اندھیرے دور کر دیئے: خلیل احمدورک‘ رانا خلیل احمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر چوہدری خلیل احمد ورک اور جنرل سیکرٹری رانا خلیل احمد گادھی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک سے اندھیرے دور کردیئے ہیںپاکستان روشن ہے ملک ترقی کررہا ہے ،زراعت اورصنعت فروغ پارہی ہے۔ 15 سال بجلی نہ ہونے کی بنا پر قومی معیشت کو بے حد نقصان ہوا،ملک کی صنعت اورزراعت تباہ ہوئی۔ سندھ،خبیرپختونخواہ اوربلوچستان کے پاس تو گیس موجود تھی لیکن پنجاب کے پاس نہ بجلی تھی اورنہ ہی گیس،جس کی بنا پر پنجاب کی صنعتیں تباہ ہوئیں،لوگوں کے گھر اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے،زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی نہیں تھی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی دن رات کی محنت سے ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگے ہیں۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت چین نے بھی ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے ہیںاورچین نے پاکستان کی تمام اکائیوںمیں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے پاکستان ترقی اورخوشحالی کا سفر تیزی سے طے کررہا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دورے حکومت میں ہی سی پیک کے منصوبے شروع ہوئے اورپایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان نیازی جو دن رات جھوٹ بولتے ہیں ، الزامات لگاتے ہیں بڑے بڑے دعوئوں کے باوجود ایک یونٹ بجلی کے پی کے میں پیدا نہیں کرسکے۔