مسلم لیگ ن پہلے عدلیہ اب عدل بحال کریگی: چودھری عشرت بھلر
رائیونڈ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء چیف آرگنائزر لاہور ڈویژن چودھری عشرت بھلرنے کہا کہ زرداری نے ملکی دولت لوٹی ،عمران جھوٹوں کے شہنشاہ ہیں، ملک میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،عوام کا ملک کی ترقی کیلئے نوازشریف کو ان کے عہدے پر واپس لانا سب سے بڑا مطالبہ بن چکا۔ عدالتوں میں منتخب نمائندوں کو چور ڈاکو کہنا قبول نہیں،پاکستان بھر میں نوازشریف دلوں کے وزیر اعظم۔ ن لیگ نے پہلے عدلیہ بحال کرائی اب عدل بحال کرائیں گے،عوامی قائد کے خلاف وہ کونسی آگ ہے جوٹھنڈی ہونے کانام ہی نہیں لے رہی۔