سیکولر کے مقابلے میں دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے: ذکراللہ مجاہد
لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ کرپٹ اور سیکولر قوتوں کے مقابلے میں دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکاہے۔حکمران اسلام دشمن پالیسیوں اور قادنیت نوازی کی سزا بھگت رہے ہیں اس سے سیکولر مائنڈسیٹ رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ جماعت اسلامی سیاسی اور عوامی جماعت ہونے کے ساتھ اللہ اور اس کے رسولؐ کے نظام کو ملک میں نافذ کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے جس کے لیے قیام پاکستان کے وقت لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی گئیں۔