نواز شریف کو لوٹی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا: اعجاز چودھری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے این اے 127کے ممبر سازی کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف گراس روٹ کی سطح پر بھرپور طریقے سے ممبر سازی مہم شروع کرے گی ، ممبر سازی مہم سے پارٹی گراس روٹ کی سطح پرمزید مضبوط ہو گی ، کارکن ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں ، وارڈ کی سطح پر ممبر شپ کمیٹیاں قائم کی جائے گی ، جو گھر گھر جا کر ممبر بنائے گی ،نواز شریف جتنا مرضی رو لیں انہیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیناپڑے گا۔ شریف برادران نے دھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ، نواز ، شہباز کرپٹ الیون کو آئندہ انتخابات میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ، نواز شریف مافیا ملکی اداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہا ہے ، اعلیٰ عدلیہ اپنے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز سمیت دیگر مداریوں کے خلاف سخت ایکشن لے ، نواز شریف اور زرداری مافیا ملک کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔