حکمران آمدہ الیکشن کے حوالے سے خوش فہمی کا شکار ہیں: مسرت حیمہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہے اور لودھراں میں شریف خاندان کااکٹھ اس کا واضح ثبوت ہے ، حکمران خاندان نے اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے خطرناک منصوبہ بندی کررکھی ہے جس کے حقائق جلد قوم کے سامنے آئیں گے۔ (ن) لیگ کی قیادت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے خوش فہمی میں مبتلا ہے۔