اداروں کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے: رانا نصیر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)نیو سول لائنز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی رانا نصیر احمد خاں اور عوامی سماجی شخصیت رانا عمر نصیر خاں آف ابوظہبی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے محکموم عوام پر بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں عالمی طاقتوں اور عالمی اداروں کو بدترین قتل وغارت اور حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کانوٹس لینا چاہیے۔بھارت کو مجبور کرنا چاہیے کہ وہ یو این او کے چار ٹر کا احترام کرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان سماجی رہنمائوں نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل کی پاس شدہ قرار دادوں پر عمل کرے، مقبوضہ کشمیر میں اس کی ساڑھے ساتھ لاکھ سے زائد ملٹری اورپیرا ملٹری فورس محکوم کشمیریوں کو شہید کررہی ہے لیکن بھارت تمام ظلم وستم کے باوجود کشمیریوں کے دلوں سے آزادی کا جذبہ سرد نہیں کرسکتا۔