ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کے اشتراک سے گلشن اقبال پارک میں آگاہی کیمپ کا انعقاد
لاہور( سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے گلشن اقبال پارک میں ٹریفک آگاہی کیمپ کا اہتمام کیا اور شہریوں میں تحائف تقسیم کئے اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن عمر فاروق، ٹی آڑ ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینیجرتسلیم شجاع ،ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن سرکل رانا اشفاق،ٹریفک ایجوکیشن ٹیم ، طالب علموں سمیت شہریوں کی کثیر تعدادموجودتھی۔ شہریوں کو ٹریفک آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔