شیراکوٹ: چند روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا ہسپتال میں دم توڑ گیا
لاہور ( سٹاف رپورٹر) شیراکوٹ کے علاقے میں چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو نے والا 29سالہ شخص ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کر لیں معلوم ہو اہے کہ تھانہ شیراکوٹ کے علاقے کے رہائشی 29سالہ شہبازکو اس کے محلہ دارعلی رضا نے چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔