بھوئے آصل: 11سالہ بچی کو اغوا کرنیکی کی کوشش، شور مچانے پر ناکام، ملزم گرفتار
بھوئے آصل (نامہ نگار) گیارہ سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے کی کوشش ، بچی کے شوروغل پر لوگوں کے آجانے پر ملزم گرفتار، گزشتہ روز تفصیلات کے مطابق بھوئے آصل کے نواحی گائوں چک نمبر15 میںمحمد سلیم کی 11سالہ بچی اقراء جو کہ صبح شام مدرسے میں دینی تعلیم کے لیے جاتی ہے صبح کے وقت مدرسے میں جارہی تھی کہ احسان عرف چھانی نامی نوجوان نے اُسے زبردستی اُٹھا لیا اور بھاگنے لگے بچی کے شوروغل پر لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر کے مقدمہ درج کرلیا۔