الہ آباد تھانہ، چوکی تلونڈی میں ٹائوٹ مافیا کا راج، پولیس کی ملی بھگت سے منشیات فروش آزاد، اشتیاق و دیگر کا حکام سے نوٹس کا مطالبہ
الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت )الہ آباد تھانے اور چوکی تلونڈی میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے جبکہ شرفاء کی پگڑیاں اچھالنا معمول بن چکا ہے گزشتہ سالوں کی نسبت جرائم کی شرح کافی حد تک بڑھ چکی ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی سماجی رہنماء مہر اشتیاق جتالہ نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انکے ساتھ مہر رضوان مہر شکیل محمد یحییٰ و دیگر بھی موجود تھے اشتیاق جتالہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کو مقامی ایس ایچ او اور چوکی انچارج کی اشیر باد حاصل ہونے کی وجہ سے ہر دوسرا نوجوان نشے کا عادی بن چکا ہے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اورڈی آئی جی شیخو پورہ رینج نوٹس لیں پولیس نے اپنے مؤقف میں الزامات کی تردید کی ہے۔