وقت اور ون ڈش کی پابندی نہ کرنے پر شادی ہال کا مینجر گرفتار
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) ون ڈش اور وقت کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ہیون کیسل کنگنی والا بائپاس کے منیجر محمد حنیف کو گرفتارکرلیاگیا ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائو سہیل اختر نے شہر کے مختلف شادی ہالوں کی رات گئے انسپکشن کی ، ہیون کیسل کنگنی والا بائپاس میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہمانوں کو درج ذیل ڈیشز (سوپ ، پران ، فش، مٹن نلی، مٹن گریوی،چاول کباب ، دو سویٹ ڈیشز،، سلاد، چائے اور کولڈ ڈرنک) دی جا رہی تھیںجبکہ شادی کی تقریب رات 10:45تک بھی جاری تھی ۔