عمران ، نواز شریف کو عوام آئندہ الیکشن میں مسترد کردینگے: ریاض احمد
منڈی فیض آباد(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء شیخ ریاض احمد بٹہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف دونوں کھوٹے سکے ہیں اور عوام آئندہ الیکشن میں ان دونوں کو مسترد کر دیں گے ذوالفقار علی بھٹو نے جس طرح ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور پوری دنیا نے انہیں سراہا اور انہوں نے اقوام متحدہ کی اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ پہلی مرتبہ اٹھایا یہی وجہ ہے ان کے کارناموں کی وجہ سے لوگ آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔