عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی: سیٹھ عظیم
صفدرآباد (نامہ نگار)تحریک انصاف صفدرآباد کے سینئررہنماسیٹھ محمد عظیم نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں امیدوار پی پی 171سردار سرفراز احمد ڈوگرکی کامیابی یقینی بن چکی ہے۔ عمران خاں کی قیادت میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔چیئرمین عمران خاں کی طرف سے کرپشن کے خلاف جہاد نے ملک کو نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔آئندہ کسی کو ملک لوٹنے کی جرات نہیں ہوگی۔