ٹوبہ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) نواحی گائوں349 گ ب اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرنے والے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی کھیر کھانے سے حالت غیر ہو گئی، بیان کیا جاتا ہے کہ 349گ ب بھٹہ پر کام کرنے والے گھرانہ نے کھیر کائی، کھیر کھانے سے ایک خاندان کے 12 افراد نیم بیہوش ہوگئے اور انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کھیر کھانے والوں میں ایک خاندان کے ظہور 70 سال، کرن 20 سال، عالیہ 18 سال، شان 15 سال، منیر 18 سال، یاسمین 20 سال، شمیم 60 سال، شہباز 21 سال، روبینہ 8سال، سونیا 9 سال، مظہر 22 سال اور مشال عمر 16 سال شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر کھیر کا نمونہ ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ کھیر کھانے والوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔