اسلام آباد پولیس نے گاڑی کو چوری سے بچانے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کار چوری کی روک تھام کے لئے موبائل اپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کار چوری کی روک تھام کے لئے ایک موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے پارک سیکیور کا نام دیا گیا ہے، اور اسے وفاقی دارالحکومت کے پولیس ملازمین کے موبائلز میں فعال کردیا گیا ہے۔ امید ہے اس اقدام سے کار چوری کے انسداد اور شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔