یمن میں جھڑپیں‘8 فوجی‘ القاعدہ کے 19 دہشت گرد ہلاک‘ فورسز کا وادی میسینی پر قبضہ
عدن (اے ایف پی) یمن کے شہر عدن میں جھڑپوں کے دوران 8 فوجی اور 19 القاعدہ کے دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ صوبہ حضرت موت کے گورنر جنرل خراج البہاسنی نے میڈیا کو بتایا ساحلی شہر اور معروف بندرگاہ حکارا کی نواحی وادی میسینی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ حکارا شہر 2015ء سے القاعدہ کے کنٹرول میں اور گنجان آباد شہر ہے۔ امارات اور سعودی اتحادیوں کے تربیت یافتہ کمانڈرز نے شہر سے نکالنے کیلئے القاعدہ کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ 2015ء سے لیکر اب تک یمن میں خانہ جنگی اور بدامنی کے سبب 9200 لوگ مارے جا چکے ہیں۔