مسلم کالونی بسطامی روڈگلی نمبر35 تعمیر کی جائے
مکرمی! مسلم کالونی بسطامی روڈ 35 نمبر گلی کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے گلی میں رہنے والے مشکلات کا شکار ہیں۔ نمازی حضرات اور خواتین کا چلنا محال ہو گیا ہے۔ متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود گلی کی تعمیر نہیں کی گئی۔ چیئرمین یونین کونسل 90 اور ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ گلی کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے۔
(چودھری شاہد، چودھری شرافت اور دیگر اہلیان گلی نمبر 35 مسلم کالونی بسطامی روڈ سمن آباد)