گنے کی عدم خریداری‘ کاشتکاروں کی رٹ پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ سماعت کریگا
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ایک تین رکنی بنچ آج دوبارہ گنے کے کاشتکاروں کی جانب سے شوگر ملز کی جانب سے گنا خریداری نہ ہونے بارے دائر رٹ کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ جنوبی پنجاب کی چار شوگر ملز نے مشترکہ طور پر کچھ عرصہ قبل سپریم کورٹ میں یقین دہانی کروائی تھی کہ رحیم یار خان۔بہاولپور۔راجن پو ر اور مظفر گڑھ اضلاع کے تمام کاشتکاروں سے مقررہ نرخوں پر گنا خریداری کی جائے گی لیکن کاشت کار تنظیموں کے مطابق ان سے گنا خریدای نہیں کی جا رہی جس کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا جس کی آج سماعت ہو گی۔
گنے کی عدم خریداری