ٹرائیبل طلبا کا میڈیکل کالج میں کوٹہ مقرر نہ کرنے کیخلاف احتجاجی کیمپ جاری
ڈیرہ غازی خان (بےورو رپورٹ) ٹرائیبل ایریا کے طلباکا میڈیکل کالج میں کوٹہ مقرر نہ کرنے پر غازی خان میڈیکل کالج کے سامنے احتجاجی کیمپ پانچویں روز بھی جاری رہا اور احتجاجی طلبا کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں کئے جاتے احتجاج جاری رہے گا احتجاجی کیمپ میں موجود طلباءبلخ شیر بلوچ ،ولی محمد بجرانی، اظہر بلوچ، وقار بلوچ ،فیروز بلوچ، محمد اشرف بلوچ، نعیم احمد ، خالد بلوچ، رزاق بلوچ، نور بلوچ، جہانزیب ،محمد امین اور طارق بلوچ کے علاوہ تحریک حقوق ٹرائیبل ایریا کے بختیار احمد لغاری اور نعیم احمد لغاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیگر میڈیکل کالجوں میں ٹرائیبل ایریا کے طلباءکا کوٹہ مقرر ہے مگر ہمیں اپنے ضلع کے میڈیکل کالج میں کوٹہ سے محروم رکھا گیا ہے طلباءکے مطابق ٹرائیبل ایریا کے غریب طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے طلباءنے مطالبہ کیاکہ ٹرائیبل ایریا کے طالبعلموں کے لئے غازی خان میڈیکل کالج میں دس فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے اورجب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے احتجاجی کیمپ جاری رہے گا ۔
احتجاجی کیمپ جاری