پیپلز پارٹی کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان
اسلام آباد (جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے رہنمائوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن کے خلاف کرپشن کی انتہا کرنے پر اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لا رہے ہیں۔ اتوار کے روز نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنمائوں نے کہا وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن کے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لا رہے ہیںتحریک میںاپوزیشن پارٹیوںسمیت ن لیگ اسمبلی ممبران بھی تھے،ن لیگ نے ہمارے آئینی و قانونی حقوق پامال کئے پی پی پی رہنمائوں نے کہا گلگت بلتستان ہر لحاظ سے پیچھے ہیں،صحت ، تعلیم ،کمیونیکیشن کے ذرائع نہ ہونے کے برابر ہیں،سی پیک میںگلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیانواز شریف نا اہل ہونے کے بعدریاستی اداروں سے ٹکرائوچاہتے ہیں۔ پی پی پی رہنمائوں میںسابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ ، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین ، نائب صدر پیپلز پارٹی جے بی بشیر احمد خان ، سیکرٹری انفارمیشن پی پی ضلع نگر ذولفقار علی مراد ،جنرل سیکرٹری پی پی پی انجینئر اسماعیل اور سیکرٹری انفار میشن پی پی پی سعد یہ دانش نے شرکت کی، پی پی پی رہنمائو ں کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستا ن وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے بد عنوانی کی انتہا کردی، نیشنل اکائونیبیلٹی بیور (سی ایم ) کے ماتحت ادارہ ہے،گلگت بلتستان کونسل جو کہ وفاق اور جے بی حکومت کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا تھا، حفیظ ا لرحمن نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مشاور ت کرکے ختم کر دیا، ان کا کہنا تھا ،گلگت بلتستان کونسل کو ختم کرکے حکومت کے پاس کوئی اور متباد ل راستہ ہے؟ ہم ساری اپوزیشن جماعتوں سمیت پی ایم ایل این رہنما ایک پیج پر ہیںاوراسمبلی میں عدم اعتماد لا رہے ہیں،، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں سی پیک میں نمائند گی اور الگ صوبے کے قیام کے لئے وفاقی حکومت عملی اقدامات کرے۔