آصف زرداری نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے را¶ انوار بارے الفاظ واپس لئے‘ فرحت اللہ بابر
لاہور( این این آئی)پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے یہ نہیںکہا کہ راﺅ انوار کے بارے میں ان کی بات کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا بلکہ انہوںنے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کی اوراپنے الفاظ بھی واپس لئے ،راﺅ انوار کے بارے میں پیپلزپارٹی کا موقف بڑا واضح ہے کہ اگر کوئی بھی ماورائے عدالت قتل میں ملو ث ہے تو اسے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
فرحت اﷲ بابر