لاہور: مختلف علاقوں میں 37 لاکھ کے ڈاکے، 4 کاریں، 6 موٹر سائیکل چوری
لاہور(سٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی ، زیورات، موبائل فون، کاروں ، موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا ڈاکوئوں نے تھانہ بادامی باغ کے علاقہ میں اشفاق اوراس کی فیملی سے 4لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ میں اکرم اور اس کی فیملی سے 2لاکھ25ہزار مالیت کی نقدی و زیورات،تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں بابر اور اس کی فیملی سے 10لاکھ40ہزار مالیت کی نقدی و زیورات ، تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں اویس اور اس کی فیملی سے 7لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ گلشن اقبال کے علاقہ میں یوسف اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 30ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں اشرف اور اس کی فیملی سے 4لاکھ20ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ مزنگ کے علاقہ میں اختر اور اس کی فیملی سے 5لاکھ 30ہزار مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لئے گئے غالب مارکیٹ، راوی روڈ، گلشن راوی، اسلام پورہ سے کاریں جبکہ اچھرہ، کاہنہ، رائے ونڈ، شفیق آباد، شاہدرہ ٹاون، سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔