ڈیرہ سے مظفر گڑھ زیر تعمیر ڈبل روڈ عوام کیلئے وبال جان بن گیا
ڈیرہ غازیخان (خبر نگار) ڈیرہ غازیخان سے مظفر گڑھ زیر تعمیر ڈبل روڈ عوام کیلئے وبال جان بن گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ سے مظفر گڑھ ڈبل روڈ آئے روز بلاک ہونے سے مسافروں اور مریضوں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے‘ چوک قریشی سے لے کر پل غازی گھاٹ تک ٹریفک جام ہونے سے زبردست مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پل غازی گھاٹ پر کرین کھڑی کی جائے تاکہ رکاوٹ بننے والی ٹریفک کو فوری طور پر ہٹایا جا سکے۔
ڈبل روڈ