جماعت اسلامی کشمیریوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دےگی: خالد ر¶ف
ڈیرہ غازی خان( نامہ نگار) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر پاکستان کا نقشہ ادھورا ہے، ان خیالات کا اظہار حافظ خالد ر¶ف نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام یوم کشمیر اور آغاز اصلاح معاشرہ مہم کے موقع پر خواتین کے ایک اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ خالد ر¶ف نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان کا نقشہ ادھورا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی مسلسل قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دے گی ۔ تقریب سے محترمہ شہناز فیض فاطمہ ، محترمہ شہناز سجاد صاحبہ اور صائمہ ملک نے خطاب کیا۔ محترمہ فرحت بزدار نے یوم کشمیر پر اہل کشمیر کی ہدایت میں قرارداد پیش کی۔
خالد ر¶ف