مدارس ومساجد پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام درست نہیں: حنیف جالندھری
جام پور(نمائندہ خصوصی )یہود و ہنود، سامراجی طاقتیں ، عالم کفر ملت اسلامیہ کے خلاف اتحاد بنا کر در اصل اپنے مذموم عزائم و اردوں کی تکمیل چاہتے ہیں ان خیالات کااظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و مہتمم جا معہ خیر المدارس ملتان قاری محمد حنیف جالندھر ی نے عظیم مدرسہ و جامعہ ابی بکر ؓ زیرِ انتظام و نگرانی ممبر ضلعی امن کمیٹی علامہ محمد ابوبکر عبداللہ کے جامعہ کے تدریسی عمارت عبدالحی ؒ کی افتتاحی تقریب میں خطاب میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا دین مذہب اسلام امن ، آشتی ، بھائی چارے ،احترام آدمیت و احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ۔بعد ازاں انہوں نے میڈ یا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مدارس و مساجد پر جو لوگ غیر ملکی فنڈنگ کا الزا م لگاتے ہیں اس میں با لکل حقیقت نہ ہے ہمارے تمام معاشی امور بخوبی مخیر حضرات و اپنی مدد آپ کے تحت سر انجام پا رہے ہیں اور ہم لوگ ہر وقت ملک کی خیر خواہی و بہتری کیلئے دعا گو ہیں مدارس و مساجد اسلام کے قلعے ہیں جہاں سے نوجوان نسل کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت و دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے دریں اثناءانہوںنے اعجاز سرور کالونی میں زیر ِ تعمیر جامع مسجد مولانا عبدالحی ؒ کیلئے دعا بھی کی ۔اس موقع پر صاحبزادہ مولا نا احمد حنیف جالندھری ،مولا نا سیدا کبر شاہ بخاری ، پیر مولانا رشید احمد شاہجمالی ، مولانا مفتی خالد محمود ، مولانا غلام یٰسین ِشاکر، حافظ جلیل احمد صدیقی ، مولانا عبدالصمد درخواستی ، مولانا قاری عبدالمجید ساقی ، صاحبزادہ قاری عبداللطیف، قاری غلام سرور، قاری امتیازرحیمی ، قاری محمد یونس، قاری عبدالقدیر، مولانا بلال ، قاری محمد ہاشم ،مولانا عبدالقدوس مبشر، مولا نا بلال ، مولانا محمد یوسف صدیق، قاری محمد مظہر، قاری اللہ رکھا ، قاری عبداللہ صابر، ابرار حسین ، شہباز احمد ،مولانا قاضی انعام باری ،عبدالخا لق لغاری ، رشید احمد ببر، میاں طارق بشیر خواجہ سمیت دیگر موجود تھے ۔
جالندھری